8 جولائی 2013 - 19:30
جنوبی لبنان کے شہر ضاحیہ میں بھیانک دھماکہ+تصاویر

لبنان کے شہر ضاحیہ کے علاقے بئر العبد میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے نتیجے میں ۵۳ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر ضاحیہ کے علاقہ بئر العبد میں بھیانک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ مرکز تعاون اسلامی کی عمارت کے پاس ہواجس کے نتیجے میں ۵۳ افراد زخمی جبکہ بھاری مقدار میں مالی نقصان ہوا ہے۔الجدید نیوز ایجنسی کے مطابق اس دھماکےمیں کچھ افراد جانبحق اور کثیر تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے پر رد عمللبنان کے وزیر اعظم میشل سلیمان نے بئر العبد کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی مذمت کی ہے اور اس حادثہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد لبنانی شہریوں کو نشانہ بنانا اور لبنانیوں کے درمیان تفرقہ کی آگ پھیلانا تھا۔لبنان کے وزیر دفاع نے لبنانی عوام سے اس فتنے کا مقابلہ کرتے ہوئے آپسی اتحاد اور ہمدلی کو باقی رکھنے کی تاکید کی ہے۔لبنان کے سابق وزیر اعظم فواد السنیورہ نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کا مقصد لبنان کی سالمیت اور اس کے ثبات کو مختل کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲